گوادر پورٹ پر جدید مواصلاتی نظام اور ایک فری زون قائم کیاجائیگا: شیری رحمن

گوادر پورٹ پر جدید مواصلاتی نظام اور ایک فری زون قائم کیاجائیگا: شیری رحمن

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گوادر کو بین الاقوامی معیار کا تجارتی حب بنانے کیلئے مواصلات کے نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گوادر پر ایک فری زون قائم کیا جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر شیری رحمن نے ماروی میمن کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ گوادر بندرگاہ مشرق وسطیٰ کے رہائیشیوں کیلئے تجارت کی گزرگاہ ہوگی اور یہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ اس کو ملک کے دیگر علاقوں کے ذریعے افغانستان، مشرق وسطیٰ اور چین سے رابطے کیلئے شاہرائوں اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔