ایک سیکنڈ میں 60 تصویریں اتارنے والا کیمرہ متعارف کرا دیا گیا

ایک سیکنڈ میں 60 تصویریں  اتارنے والا کیمرہ متعارف کرا دیا گیا

لاہور (پ ر) CASIO کمپیوٹر کمپنی لمیٹڈ نے ٹوکیو میں 15 دسمبر 2008ء کو اپنا ہائی سپیڈ Exilmex-FI کیمرہ متعارف کرایا۔ یہ کیمرہ ایک سیکنڈ میں 60 تصویریں لیتا ہے اور وہ سب کچھ ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ایک عام انسانی آنکھ نہ دیکھ سکے۔ اس کیمرہ نے جرمن IF پراڈکٹ ڈیزائن 2009ء کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کیمرے کو دنیا کے بہترین ڈیزائن کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔