اینگروایل این جی ٹرمینل کا سوئی سدرن گیس کے ساتھ معاہدہ
کراچی(کامرس رپورٹر) اینگروایل این جی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈنے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ 200ایم ایم ایس ایف سی ڈی اضافی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے پراینگرو ایل این جی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ اورقائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ امین راجپوت نے دستخط کئے ۔