فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے دودھ ’’لکٹالس‘‘ کے 2 ہزار ڈبے مارکیٹ سے اٹھادئیے
لاہور (پ ر) بچوں کے معروف دودھ ـ'"لیکٹالس ـ "میں سالمولینا بیکٹیریا کا انکشاف ہونے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیکٹالس فروخت کرنے والے سٹورز سے سٹاک کو ہٹا کر سٹورز کے اندر سیل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گزشتہ روز فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی ۔اس حوالے سے متاثرہ برانڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں لاہور ، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کی گئیں۔ لیکٹالس برانڈ کے 2ہزار سے زائد ڈبے مارکیٹ سے ہٹوا دیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ والدین سے رپورٹ آنے تک لیکٹالس دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نولکھا میں عزیز اللہ ہنی فیکٹری کو جعلی شہد تیار کرانے پر سیل کرتے ہوئے شیرے اور گلوکوز سے تیار کردہ 2 ہزار کلو گرام شہد برآمدکرکے تلف کردیا۔شہدا کو اصل ثابت کرنے کے لئے شہد کے جعلی چھتے پلاسٹر آف پیرس اور فوم کی مدد سے تیار کیے جا رہے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سیل کرکے مالک کے خلا ف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کروا کر موقع سے گرفتا کروا دیا گیا۔