جرمن کمپنی بوش ہوم اپلائنسز نے پاکستان میں پہلے آفس شو روم کا افتتاح کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر) معروف جرمن کمپنی بوش ہوم اپلائنسز نے پاکستان میں اپنے پہلے باقاعدہ آفس اور شوروم کا افتتاح کردیا ہے۔ شوروم اور آفس کا افتتاح پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر، صوبائی وزیرِ خوراک بلال یاسین اور بوش ہوم اپلائنسز ایف زیڈ ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الانسو نے تقریب میں کیا۔ بوش ہوم اپلائنسز نے پاکستان آپریشنز کا آغاز مقامی کمپنی میگا ہومز کے تعاون سے کیا ہے۔ صوبائی وزیرِ خوراک بلال یاسین نے کہاکہ پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بہترین کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔ بوش ہوم اپلائنسز ایف زیڈ ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الانسونے کہاکہ جرمن کمپنیاں پاکستان میں ترجیحی بنیادوں پر تجارت اور کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر میگاہومز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان شاہ بھی موجود تھے۔ بوش ہوم اپلائنسز ایف زیڈ ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الانسو نے کہاکہ پاکستان میں نمبر1ہوم اپلائنسز برانڈ بننا چاہتے ہیں۔ میگاہومز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان شاہ نے کہاکہ یقین ہے کہ بوش ہوم اپلائنسز اور میگاہومز مل کر بوش کو پاکستان کی پسندیدہ ہوم اپلائنسز برانڈ بنائیں گے۔