کپاس کے بیج کی فروخت کا ہدف 37 ہزار‘ دھان کا 60 ہزار من مقرر کر دیا: پنجاب سیڈ کارپوریشن

کپاس کے بیج کی فروخت کا ہدف 37 ہزار‘ دھان کا 60 ہزار من مقرر کر دیا: پنجاب سیڈ کارپوریشن

لاہو ر(نیوز رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی انقلاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کی ہدا یت پر صوبے بھر میں ڈیلر زکنونشن کیے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پنجاب سیڈ کارپوریشن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں انہوں نے ڈی ناصر سلیم، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اجمل حیدر شاہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ چوہدری منظور ،ڈائریکٹر فنانس طارق محمود اور دیگر کے ہمراہ رحیم یار خان اور خانیوال کا  دورہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زرعی شعبہ میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں خاقان بابر نے بتایا کہ گندم کے معیاری بیج کیلئے سیڈ کارپوریشن نے 13لاکھ 20ہزار من خریداری کا ہدف مقرر کیا  اور اس ضمن میں پرکیور منٹ آفیسر اور پرکیور منٹ سپر وائز ر فیلڈ میں موجو دہیں اورادارہ اس میں کسی طرح کا کوئی دبائو قبول نہیں کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال کاٹن کا 37ہزا ر من اور دھا ن کاتقریباً 60ہزا رمن تصدیق شدہ بیچ فروخت کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا  جو اس وقت رجسٹرڈ ڈیلروں اور پی ایس سی کے سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے جبکہ وزیرا علی پنجاب کی ہدایات پر بیج کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی ۔