کالا باغ ڈیم پر اعتراض ہے تو قائداعظم ڈیم رکھ دیا جائے :عاصم ظفر

لاہور (اے پی پی ) لاہور سٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین سید عاصم ظفر نے کہا ہے کہ آئندہ دس برسوں میں پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہو سکتی ہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق کر لیں اگر کالا باغ ڈیم پر کسی  کو اعتراض ہے تو اس کا نام بدل کر قائداعظم ڈیم رکھ دیا جائے جس پر کسی صوبے اور کسی سیاسی جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا انہوں نے بتایا کہ آج ملک میں جمہوریت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں تو پھر کالا باغ ڈیم پر متفق کیوں نہیں ہو سکتیں۔