ٹیوٹا اور پنجاب حکومت میں سولر پاور ٹیکنیشن کیلئے آج مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے

ٹیوٹا اور پنجاب حکومت میں سولر پاور ٹیکنیشن کیلئے آج مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے

لاہور (خبر نگار) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور حکومت پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ سولر پاور ٹیکنیشن کی ٹریننگ کیلئے مفاہمتی یاد داشت  آج دستخط کریں گے۔ چیئرمین پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب جہانزیب  خان چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی  فوکل پرسن قائداعظم سولر پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان اور دونوں ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کرینگے۔