مانانوالہ کے آٹو مکینک نے ایک لٹر پٹرول سے 90کلومیٹر چلنے والی موٹرسائیکل تیار کرلی

مانانوالہ کے آٹو مکینک نے ایک لٹر پٹرول سے 90کلومیٹر چلنے والی موٹرسائیکل تیار کرلی

مانانوالہ(نامہ نگار)  مانانوالہ کے رہائشی آٹو مکینک نے بغیر کاربوریٹر کے ایک لٹر پٹرول میں 90 کلو میٹر تک چلنے والی موٹر سائیکل تیار کرلی۔ محمد الیاس المعروف شاہ جی نے  100cc موٹر سائیکل تیار کی قبل ازیں انہوں نے  موٹر سائیکل میں ریورس گیئر ، ریموٹ کنٹرول سے سٹارٹ اور ایل پی جی و سی این جی اور ڈیزل سے موٹر سائیکل چلانے کا کامیاب تجربہ کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد الیاس نے کہا کہ اگر حکومت میری سرپرستی کرے تو میں کئی ایک مفید چیزیں ایجاد کر سکتا ہوں۔