شوگر انڈسٹری استعداد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے: جاوید ملک

لاہور (نیوز رپورٹر) شوگر گرورز ایسوسی ایشن کے کنوینر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان کی شوگر انڈسٹری اپنی استعداد سے بہت کم بجلی پیدا کر رہی ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس انڈسٹری میں بجلی کی پیداوار  بڑھائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں شوگر انڈسٹری ٹیکنالوجی کی کمی کے باعث اپنے فیصلے 12  ٹن سے صرف ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر رہی ہے جبکہ جرمن ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 4  فعل استعمال کرکے ایک میگا واٹ بجلی  پیدا کی جا سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ جرمن کی کمپنیوں کے ساتھ شوگر انڈسٹریز  کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور بائیو ماس نکلوانے کی بات چیت جاری ہے وفاقی وزیر منصوبہ  بندی و کمیشن نے انہیں یقین دلایا کہ جرمن ٹیکنالوجی مشینری کی امپورٹ میں مسائل جلد حل ہونگے۔