ملکی تاریخ میں پہلی بار پرائیویٹ سیکٹر کو سولر انرجی پلانٹ لگانیکی اجازت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ نے پرائیویٹ سیکٹر میں 10 میگا واٹ سولر انرجی پاور پلانٹ کی تنصیب کیلئے بورڈ آف سپوٹ (ایل او ایس) جاری کر دیا۔ ملکی تاریخ میں پرائیویٹ سیکٹر کو پہلی مرتبہ سولر انرجی پلانٹ لگانے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ بخش انرجی پرائیویٹ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کو بجلی فراہم کرے گی معاہدہ کے تحت بجلی ضلع بہاولپور کے چولستانی علاقے کو بجلی فراہم کی جائے گی۔