سی این جی کی مسلسل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا
لاہور(نیوزرپورٹر)سی این جی کی مسلسل بندش نے صارفین کے مسائل میں اضافہ کر دیا۔ شہریوں نے سی این جی کی بندش کو عوام دشمن پالیسی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔۔حکومت نے اگر یہی رویہ رکھنا ہے تو سی این جی سیکٹر کی مکمل بندش کا اعلان کر دے ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی کی بندش کے شیڈول کو مسترد کرتے ہیں۔اس بار عید پر بھی سی این جی سٹیشن بند رکھ کر عوام کو تکلیف دی گئی جبکہ اب پنجاب میں سات لاکھ گاڑیاں سی این جی کی عدم دستیابی کے سبب مستقل بنیادوں پر کھڑی کر دی گئی ہیں۔ سی این جی سٹیشنز کی بندش سے لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ۔