Zong نے نئے موبائل انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیئے

کراچی (پ ر) Zong نے شہروں کیلئے موبائل انٹرنیٹ پر مبنی پیکج متعارف کروا کے ٹیلی کام انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ایک نیا قدم اٹھا لیا۔ اس نئی پیشکش کے ذریعے Zong کے صارفین GPRS کے ذریعے باکفایت قیمتوں میں موبائل انٹرنیٹ کے پیکجز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر چار  شہروں لاہور‘ سیالکوٹ‘ گجرات اور ڈسکہ میں متعارف کروائی گئی۔ ان شہروں میں صارفین دو مختلف پیکجز "Volume offer" اور "Time offer" سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ "Volume offer" کا پیکج *111*1# پر کال کر کے یا 6677 پر 'VOL' کا پیغام بھیج کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس پیکج کو حاصل کرنے کے چارجز صرف ایک روپے روزانہ کے ہیں جبکہ استعمال کرنے کے چارجز ایک روپیہ فی میگابائٹ ہیں۔ "Time offer" کا پیکج *111*2# پر کال کر کے یا 6677 پر 'TIME' کا پیغام بھیج کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس پیکج کو حاصل کرنے کے چارجز صرف ایک روپے روزانہ کے ہیں جبکہ استعمال کرنے کے چارجز صرف دو روپے گھنٹہ ہیں۔