گڈانی میں 660 میگاواٹ کے 10یونٹ لگائے جائیں گے : نرگس سیٹھی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گڈانی میں 660 میگاواٹ قوت کی حامل 10یونٹ لگائے جائیں گے اور مجموعی طورپر6600 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔بجلی پورا سال تواتر سے ملتی رہے گی۔ یہ بات سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کی سی ای او نرگس سیٹھی نے گڈانی کے دورے کے دوران کہی۔  انہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پارک میں کام جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی میں کوئلہ کی جیٹی‘ ٹرکوں کا نیٹ ورک‘ رہائش کی اعلی سہولیات‘ ماحول دوست انداز میں فاضل مواد (راکھ) کو تلف کرنے اور ٹرانسمیشن کا نظام بچھایا جائیگا۔یہ سب کام بیک وقت شروع کئے جائیں گے۔حکومت بلوچستان مکمل طور پر منصوبے میں شامل ہے اور اس کا مساوی حصہ ہے۔