نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کا دورہ انوسٹمنٹ بورڈ

لاہور(کامرس رپورٹر) نیشنل مینجمنٹ کالج کے سینئر مینجمنٹ ونگ کے 15 رکنی وفد نے اساتذہ کے ہمراہ گزشتہ روز پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا- پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی طرف سے وفد کے لئے پنجاب کے شعبہ کامرس اور انڈسٹری کے بارے میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا-