مرکنٹائل ایکسچینج: ایک ہفتہ کے دوران سونا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا قیمت 50911 روپے سے بڑھ کر 52026 روپے، 10گرام سونا کی قیمت 42372 روپے سے بڑھ کر 42742 روپے، ایک اونس سونا کی قیمت 1236.8 ڈالر سے بڑھ کر 1244.9 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 20.112 ڈالر سے بڑھ کر 20.115 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 93.70 ڈالر سے کم ہو کر 92.74 ڈالر ہو گئی۔