رواں مالی سال مجموعی برآمدات میں 3.11فیصد اضافہ

کراچی(آن لائن ) رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2013 )کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد جبکہ غذائی اجناس کی شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ایک ارب61کروڑ50 لاکھ 11ہزار ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئیںجبکہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب57کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔