حکومت کے عوام دوست اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی: ملک اسلم

لاہور (پ ر) حکومت کے عوام دوست اقدامات سے مہنگائی  میں کمی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) اندرون شہر کے رہنما اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک محمد اسلم نے کیا۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کے معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ ملک اسلم نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس کا سٹیٹس ملنا بھی حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)  کو کامیاب کرائیں گے۔