توانائی بحران جی ایس پی پلس سٹیٹس کے آڑے آگیا

کراچی(آن لائن ) یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کا اہداف حاصل کرنا دشوار ہو گیا کیونکہ توانائی بحران جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے آڑے آگیا ہے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے پہلے یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بر آمدات 7 بلین ڈالر ڈالر کے قریب تھی،اسٹیٹس ملنے کے بعد مصنوعات ڈیوٹی فری ہونے سے2 بلین ڈالر کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔صنعتکاروں نے کہنا  کہ مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کر کے 14 بلین ڈالر تک ایکسپورٹ ممکن بنائی جا سکتی ہے جبکہ تاجروں نے کہا کہ توانائی بحران کے باعث30فیصد بر آمدات کا اہداف حاصل کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ صنعتکاروں نے جی ایس پی پلس کو صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری تک محدود نہ کرنے اور مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کا مطالبہ کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یورپی منڈیوں میں صرف ٹیکسٹائل کی ہی نہیں دیگر مصنوعات کی بر آمد بھی ہوتی ہیںاگر اسٹیٹس سے فائدہ اٹھانا ہے تو دیگر صنعتوں کو بھی بجلی اور گیس فراہم کی جانی چاہیے۔