بہتر منصوبہ بندی سے چاول کی برآمد بڑھائی جا سکتی ہے: ابراہیم مغل

لاہور (نیوز رپورٹر) بہتر منصوبہ بندی سے چاول کی برآمد 7 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی پیداوار 59 لاکھ ٹن کے لگ بھگ ہے یہی وجہ ہے کہ کم پیداوار سے چاول کی قیمتوں میں 60 سے 70 فیصد اضافہ ہو گیا ڈیمانڈ زیادہ ہے جبکہ سپلائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار کم ہونے کی وجہ سے چاول کی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر سے بڑھ نہیں رہی۔