ایک ہفتہ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ‘ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 40 ارب روپے سے زائد ریکارڈ اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 441.61 پوائنٹس اضافے پر دوبارہ 26488.32کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ہفتے کے دوران ایک کھرب 40ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری مالیت میں اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران اندرون وبیرون ملک ٹیکسٹائل ،سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ، فرٹیلائزرکی پیداوار میں بہتری، آئندہ ہفتے کارپوریٹ منافع میں اضافہ متوقع ہونے سمیت غیرملکی سرمایہ کی آمد کی توقع کے باعث سرمایہ کا روں کی ٹیکسٹائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیلی کام سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی اورآئندہ ہفتے کارپوریٹ منافع میں اضافے ہونے کی توقع کے منتظر دکھائی دیئے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 441.61 پوائنٹس اصافے پر 26488.32 پر آگیا۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ  مالیت میں ایک کھرب 40ارب روپے سے  زائد اضافے پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 64 کھرب 21 ارب 76 کروڑ 60لاکھ 78 ہزار 835 روپے  ہوگئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں  میں ایک ارب 59 کروڑ  73لاکھ 53 ہزار 190حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا ہفتے کے دوران پورے ہفتے مارکیٹ  میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ  میں سرگرم حصص کادائرہ کار 2024 کمپنیوں تک رہا اس میں 1064 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ،877 میں کمی اور 83 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔