ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب یکم فروری کو لاہور میں ہوگی

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کی37ویں ایکسپورٹ  ٹرافی کی تقریب  یکم فروری 2014کو لاہور میں ہوگی۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گے اورسال 2012-2013 ء کے دوران برآمدات میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل تاجروں  صنعتکاروں اور اداروں میں ٹرافیاں  ‘صدر پاکستان ٹرافی اورگولڈ میڈلز  تقسیم کریں گے۔