دنیا بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے: خورشید احمد
لاہور (پ ر) حکومت کا فریضہ ہے کہ محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی نگہداشت کرتے ہوئے انہیں باوقار روزگار، سماجی تحفظ، محفوظ حالات کار، یکساں کام کے مطابق یکساں اجرت، ٹریڈ یونین سازی کا حق، کمسن بچوں سے مشقت، جبری محنت، خواتین کے خلاف تعصب کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ان پر ترقی پسندانہ قوانین سے سختی سے عمل کرائے۔ یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ’’عالمی دن برائے انسانی حقوق‘‘ مناتے ہوئے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے۔ اس اجلاس میں محکمہ بجلی، ریلوے، ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونی کیشن، پی ڈبلیو ڈی، ایریگیشن، ٹیکسٹائل، پرنٹنگ، انجینئرنگ، بلڈنگ اور دیگر اداروں کے سینکڑوں کارکنوں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد، روبینہ جمیل صدر، یوسی بلوچ چیئرمین، نیاز خان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دنیا کی آزادی پسند اقوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے دارالخلافہ بیت المقدس کو تسلیم کروائیں کشمیر اور میانمار (برما) کے معصوم شہریوں کی نسل کشی اور ظلم و تشدد کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں پر سختی سے عمل کروائیں۔ شرکاء نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دنیا میں امن کے خلاف ایک سازش ہے۔ الیکشن پلان میں نوجوان نسل کی بے روزگاری، غربت کو جلد دور کرائے اور ہر بچے کو مفت بامقصد تعلیمی سہولت کی یکساں طور پر فراہمی یقینی بنائیں۔