تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز درآمدات میں21 فیصد اضافہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ 29 فیصد‘ درآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر 2017ء میں تجارتی خسارہ 2 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔ شماریات ڈویژن کے مطابق پہلے 5 ماہ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 9 ارب ڈالر رہا۔ جولائی تا نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 24 ارب ڈالر رہا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں برآمدات میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں برآمدات ایک ارب 97 کروڑ‘ درآمدات4 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ اکتوبر میں برآمدات ایک ارب 88 کروڑ‘ درآمدات 4 ارب 92 کروڑ ڈالر رہیں۔