رومانیہ پاکستان کیساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے تعاون کریگا: سفیر
لاہور(کامرس رپورٹر) رومانیہ کے سفیر نیکولی گوئیا نے کہا ہے کہ رومانیہ کے تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز پاکستانی تاجروں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی رابط کو مضبوط کریں جس سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، اس سلسلے میں رومانیہ کا سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ،نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ اور باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ معیار کے ٹیکسٹائل آرٹیکلز، قالین، آلاتِ جراحی، کھیلوں کا سامان تیار کرنے والا بڑا ملک ہے۔ دریں اثناء یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) میں رومانیہ کے سفیر مسٹر نکولا گوا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکٹر ڈیوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی سمیت رومانیہ کی ایمبیسی سے ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔