کراچی بندرگاہ پر 2 لاکھ ٹن سے زائد کارگو کی ہینڈلنگ
کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازو ں سے 2 لاکھ 86 ہزار 360ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میں2لاکھ 16 ہزار 327ٹن درآمدی اور70ہزار 33ٹن برآمدی سامان شامل ہے، پیر کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو63ہزار 609ٹن، بلک کارگو5ہزار 338 ٹن، کھاد12ہزار 271ٹن، سویا بین کے بیج 7 ہزار 476ٹن، کول48ہزار 248ٹن، سورج مکھی کے بیج 496 ٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو 68 ہزار 491ٹن، خشک کارگوایک لاکھ 37ہزار 438 ٹن اور مائع کارگو78ہزار 889ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو66ہزار 133ٹن، بلک کارگو700ٹن سامان شامل ہے۔