یکم اپریل سے کھاد 200 روپے بوری مہنگی ہونے کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر) کھاد فیکٹریوں نے یکم اپریل سے کھاد کی قیمتوں میں 180روپے سے لے کر 200روپے بوری تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت یوریا کھاد کی بوری 1680روپے سے بڑھ کر 1860روپے اور ڈی اے پی کھاد کی بوری 3300روپے سے بڑھ کر 3500روپے ہونے کا امکان ہے۔  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن دونوں گیس کمپنیوں کی جانب سے گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کا مجوزہ گیس ٹیرف تیار کر لیا ۔