ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 افراد گرفتار

 ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 افراد گرفتار

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے عزیزی برادرز بلال سنٹر لنڈا بازار میں چھاپہ مار کر ہنڈی اور حوالہ کا کاروبار کرنے والے عمران اکبر اور جمعہ خان کو گرفتار کرکے دو لاکھ 15 ہزار برآمد کرکے ہنڈی حوالے کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا جبکہ اسی چھاپہ مار ٹیم نے ایم آر ٹریڈرز بادامی باغ پر چھاپہ مار کر ماجد حمید اور یاسر عبدالرزاق کو گرفتار کرکے 24 لاکھ 85 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ کاروبار کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔