کراچی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندا‘ سرمایہ کاروں کو مزید 78 ارب 98 کروڑ روپے خسارہ

کراچی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندا‘ سرمایہ کاروں کو مزید 78 ارب 98 کروڑ روپے خسارہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)کراچی سٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندا  اور  کے ایس ای 100 انڈیکس  32800,32700اور 32600کی نفسیاتی حدوں بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 98کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق  کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32890پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم  امن و امان کی غیر یقینی صورت حال کے باعث  سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور  حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 293.98 پوائنٹس کمی  سے 32566.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 98 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار9روپے کی کمی  ریکارڈ کی گئی  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73 کھرب 22 ارب 99 کروڑ 96 لاکھ  45 ہزار 399روپے ہوگئی ۔  دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندے کا رجحان رہا 76کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ23کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ46 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 17.28 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5816.27 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 6لاکھ 57ہزار700حصص کا کاروبار ہوا۔