پیکٹ پر تصویری ہیلتھ وارننگ سے کاروبار خطرے میں پڑ گیا: پان بیڑی سگریٹ یونین

لاہور (کامرس رپورٹر) سگریٹ پیکٹ کے دونوں طرف 85فیصد حصے پر تصویری ہیلتھ وارننگ پرنٹ کرنے کے فیصلے سے ذریعہ معاش کو خطرات لاحق ہو گئے۔ یہ بات مرکزی یونین پان بیڑی سگریٹ مشروب ریٹیلرز کے صدر حاجی محمد مبین یوسف بٹ نے کہی ۔