پرکشش نمبروں کی نیلامی، ایل ای بی 1 ایک لاکھ 47 ہزار میں فروخت ہوا

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ سیکشن لاہور کے زیراہتمام گاڑیوں کے نمبروں کی نئی سیریز (LEB) ایل ای بی 15- کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی۔ 1 نمبر 4 لاکھ 36 ہزار روپے جبکہ 786 نمبر 1 لاکھ 47 ہزار  ‘2 نمبر 55 ہزار ، 4 نمبر 1 لاکھ 5 ہزار، 6 نمبر 70 ہزار ، 8 نمبر 1 لاکھ 10 ہزار ، 10 نمبر 55 ہزار ، 12 نمبر 80 ہزار  میں نیلام ہوا۔ ذرائع کے مطابق 14 نمبر قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال کے بیٹے نے 85 ہزار روپے میں خریدا۔ دیگر  پرکشش نمبروں کی نیلامی آج ہو گی۔ 1 نمبر کی نیلامی سے حاصل ہونے والے 4 لاکھ 36 ہزار روپے ریکارڈ آمدنی ہے۔