موجودہ حکومت میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں: لیاقت بلوچ

موجودہ حکومت میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے منصورہ میں کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاکوانی نے ملاقات کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کسان بورڈ ملک رمضان روہاڑی، ارسلان خاکوانی بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں زراعت اور کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسان بورڈ کی جانب سے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے وائس چیئرمین اور مینارٹی ونگ کے کوآرڈی نیٹر سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص کی قیادت میں ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں ملک میں اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں ڈاکٹر شمشاد مسیح، پرویز مسیح سابق ایم این اے، ڈاکٹر شنکر لال سابق ایم پی اے، عدنان مسیح، جمیل کھوکھر اور جسوندر سنگھ بھی شامل تھے۔