ضمانت خارج ہونے پر اغوا کا ملزم ہائیکورٹ سے فرار‘ پولیس منہ دیکھتی رہ گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے اغوا کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم پولیس کے سامنے احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم عقیل پولیس کو چکمہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔