خالد عزیز مرزا چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور سٹاک ایکسچینج مقرر

لاہور (کامرس رپورٹر) خالد عزیز مرزا کو لاہور سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ خالد عزیز مرزا اس سے قبل چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان اور چیئرمین مسابقتی کمشن پاکستان کے عہدوں پر بھی کام سرانجام دے چکے ہیں۔