حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے: اعجاز ممتاز

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اعجاز اے ممتاز  نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے کیونکہ اس سے برآمدی صنعتوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہونگی۔