تجاوزات کی آڑ میں کسی کی جائیداد کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے: زبیر احمد

تجاوزات کی آڑ میں کسی کی جائیداد کو  نقصان نہیں پہنچانے دینگے: زبیر احمد

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) ٹریڈ زونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی عوامی مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں کسی کی ملکیت کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے۔ تعلیمی ترقی کیلئے اجتماعی مفادات کی حامل معیاری منصوبہ سازی ضروری ہے ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے سیاستدانوں کو مثالی کردار ادا کرنا ہو گا۔