امید ہے‘ ڈی جی پی گروتھ ریٹ 5 فیصد رہے گا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ مالی سال 2014-15ء میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کے باوجود جی ڈی پی گروتھ ریٹ 5 فیصد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تیسرے گلوبل فورم برائے اسلامک فنانس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ جس کا اہتمام کامسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کا حجم 11 فیصد تک پہنچ گیا اور توقع ہے کہ 2020ء تک یہ دوگنا ہو جائے گا۔ تقریب سے ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی، ڈاکٹر محمود بودلہ نے بھی خطاب کیا۔