پاکستان ایران گیس منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے: راجہ عدیل

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے  انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے اس بیان پر کہ پاک ایران گیس منصوبہ ختم نہیں ہوا بلکہ وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے انڈسٹریز مشکلات کا شکار ہے ملکی گیس انڈسٹریز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے اس لیے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل کیلئے امریکی پابندیاں ختم کروائی جائیں اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔