مختلف منصوبوں کیلئے ایک کھرب، 91 ارب، 85 کروڑ روپے جاری

مختلف منصوبوں کیلئے ایک کھرب، 91 ارب، 85 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مالی سال 2013-14ء کے لئے مختلف منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز پی ایس ڈی پی کے تحت1کھرب 91 ارب 85 کروڑ34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں ادارہ برائے بحالی قدرتی آفات و زلزلہ متاثرین کے لئے 6 ارب 32کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے۔ اے جے کے بلا ک کے لئے5 ارب 29 کروڑ 98 لاکھ روپے جبکہ سیفران / فاٹا کے لئے11ارب 3 کروڑ10 لاکھ روپے جاری کئے۔ حکومت نے، گلگت بلتستان کے لئے 4 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ روپے، واپڈا کے لئے38 ارب 10 کروڑ21 لاکھ روپے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے مالی سال کے لئے 25 ارب 60 کروڑ 69 لاکھ روپے جاری کئے ہے۔ اسی طرح پانی اور بجلی ڈویژن کیلئے 16 ارب 48 کروڑ  79 لاکھ روپے جاری کئے۔ ریونیو ڈویژن کے لئے 11 کروڑ 17 لاکھ روپے، ریلوے ڈویژن کے لئے12ارب 6کروڑ 38 لاکھ روپے جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے30 کروڑ60 لاکھ روپے جاری کئے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کے لئے 7ارب 59 کروڑ60 لاکھ روپے، لاء جسٹس اور پارلیمانی امور کیلئے 1ارب 15 کروڑ 80 لاکھ روپے، صحت کی سہولیات کیلئے مختص رقم 25 ارب 73 کروڑ 91 لاکھ روپے میں سے 13 ارب 25 کروڑ 52 لاکھ روپے، کامرس کے لئے55 کروڑ 37 لاکھ روپے، ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن کے لئے 25کروڑ 26 لاکھ روپے، منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن کے لئے 21 کروڑ21 لاکھ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے منصوبوں کے لئے37 ارب 25 کروڑ، فنانس کے لئے 3 ارب 53 کروڑ 61 لاکھ روپے جبکہ کیبنٹ ڈویژن کے لئے89 کروڑ 56 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2013-14ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی رقم 540  ارب روپے مختص کئے ہیں وزارت منصوبہ بندی کمیشننے ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تخت فنڈز جاری کر رہا ہے پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 20 فی صد جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30فی صدرکھا ہے۔