سام سنگ نے گلیکسی NotePRO اور TabPRO متعارف کرادیئے

سام سنگ نے گلیکسی NotePRO اور TabPRO متعارف کرادیئے

لاہور(پ ر   ) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اختراعی اوربامقصد ٹیکنالوجی سے لیس سام سنگ گلیکسی NotePRO اور TabPRO متعارف کرادیئے۔سپین میں منعقدہ مینا فورم کے دوران پیش کئے گئے نئے ٹیبلٹس سیریزکے چار طاقتورڈیوائسزمیں گلیکسی NotePRO (12.2 انچ)، TabPRO (12.2، 10.1، 8.4-انچ) شامل تھے۔سام سنگ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے صدر چونگ رول نے کہا ہے کہ ہم نے گلیکسی NotePRO اور TabPRO سیریزکی تخلیق سے ٹیبلٹ مارکیٹ میں حقیقی طورپر اپنی قیادت کوبرقراررکھا ہے۔یہ نئی سیریز سام سنگ کے ڈیزائن کے ساتھ دیکھنے کا شاندار تجربہ ، بہترین موادکے استعمال اورفوری نتائج حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سام سنگ گلیکسی NotePRO اور TabPRO صحیح معنوں میں ہماری جانب سے صارفین کیلئے غیر معمولی ورسٹائل مصنوعات کی پیشکش سے ہماری کمپنی کی وابستگی کا اظہارکرتے ہیں۔