حکمران ملک نہیں چلاسکتے تو پہلے پارلیمنٹ کی نجکاری کریں: سلمان بٹ

لاہور (پ ر)  حکومت ملکی اداروں کی نجکاری سے باز رہے ، ملک بھر کے مزدور بھر پور مزاحمت کریں گے اور حکومت کے اس اقدام کو ہر صورت میں روکیں گے اور ملکی اداروں کو بچانے کے لئے ملک بھر میں موجود دیگر مزدور تنظیموں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔اگر حکمران ملک چلانہیں سکتے تو پہلے پارلیمنٹ ہی کو پرائیوٹائز کر دیں ۔  ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈ ریشن کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ نے ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تقریبا ایک سال پورا ہونے والا ہے لیکن نہا یت افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ اس دوران حکومت نے قرضے لینے کے ریکارڈ توڑنے کے سوا کچھ نہیں کیااور اب آئندہ بجٹ بنا نے کے لیے ملک و قوم کے بہترین اداروں کو بیچنے کے چکر میں ہیں۔