بجلی قیمتوں میں مزید اضافہ صنعتی شعبہ کو تباہی سے دوچارکردیگا: ظہیر بھٹہ

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی  ظہیر بھٹہ نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے دی گئی درخواست اور اس کے نتیجہ میں 2روپے فی یونٹ متوقع اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید2روپے فی یونٹ اضافہ انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گا۔انڈسٹریز کو پہلے ہی صنعتی مقاصد کیلئے انتہائی مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ سے بجلی کے فی یونٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صنعتی ترقی کیلئے سستی بجلی کی فراہمی ازحد ضروری ہے ۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کے یکساں ٹیرف مقرر کیے جائیں۔