ہفتے کے دوران سبزیاں 26 ، پھل 25 روپے تک ریکارڈ مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر 16 سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے 26 روپے جبکہ 14 پھلوں کی قیمتوں میں 4 سے 25 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں پیاز 10 روپے اضافے سے 34 ، ٹماٹر 4 روپے اضافے سے 28 ، لہسن دیسی انڈیا 5 روپے اضافے سے 69 ، ادرک تھائی لینڈ 5 روپے اضافے سے 44 ، پالک 5 روپے اضافے سے 17 ، ، مٹر 26 روپے اضافے سے 64 ، سبز مرچ 24 روپے اضافے سے 94 ، گاجر 4 روپے اضافے سے 21 جبکہ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی 15 روپے اضافے سے 169 فی کلو، سیب کالا کولو میدانی 4 روپے اضافے سے 94 ، انار قندھاری 20 روپے اضافے سے 184 ، امرود 8 روپے اضافے سے 48 ، چیکو 10 روپے اضافے سے 84 ، خربوزہ 25 روپے اضافے سے 64 ، مسمی درجن 5 روپے اضافے سے 124 ، مالٹا 10 روپے اضافے سے 84 ، کینو سپیشل 10 روپے اضافے سے 114 اور کیلا دوم درجن کی قیمت 6 روپے اضافے سے 50 روپے تک پہنچ گئی ۔