کم از کم اجرت 7 ہزار روپے مقرر کی جائے: ویمن ورکرز یونین

لاہور (لیڈی رپورٹر) ویمن ورکر زیونین کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ مقررین میں ام لیلیٰ اظہر، شاہینہ کوثر، ممتاز مغل ، حنیف رامے، ثریا بصیر و دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ کم از کم اجرت سات ہزار روپے پر عملدرآمد کیا جائے۔ دریں اثناء ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پرتحریک انصاف کی رہنما مہناز رفیع کی زیر صدارت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔