پاکستان جلد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہو گا: ورلڈ پاکستان 100 سمٹ سے مقررین کا خطاب

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان کی پرائیویٹ سیکٹر نے ترقی کی ایک مثال قائم کی ہے اور پاکستان جلد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آل ورلڈ پاکستان 100سمٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔