پاکستانی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرے: عمانی سفیر

لاہور (کامرس رپورٹر) عمان کے سفیر محمد سید محمد ال لاواتی نے کہا ہے وسیع تر معاشی فوائد کے حصول اور بالخصوص غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کو عالمی سطح پر اپنی خصوصیات اُجاگر کرنی چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ اور نائب صدر سعیدہ نذر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔