تاجر بھارتی ناقص اجناس درآمد کر کے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں: ابراہیم مغل

لاہور (کامرس رپورٹر) چئیرمین ایگری فورم ابراہیم مغل نے کہا کہ بعض پاکستانی تاجر بھارت سے ناقص زرعی اجناس اور سبزیات درآمد کر کے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے خطرناک کیمیکل اور ہارمونز استعمال کر کے جو اجناس بھارت میں نصف قیمت پر بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں وہ پاکستانی ٹریڈر ز لا رہے ہیں ۔