کراچی سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ لاہو ر میں ملا جلا رجحان‘97 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار

لاہور+ کراچی (کامرس رپورٹر+ اے پی پی) لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا جبکہ کراچی میں مندا رہا۔ ایل ایس ای میں 97 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ا 25 انڈیکس 2.17 پوائنٹس اضافہ سے 3634.94 پر بند ہوا۔ 19 لاکھ 94 ہزار 201 حصص کا کاروبار ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 5.20 پوائنٹس کی کمی سے 14374.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔