پنجاب کے 10 چیمبرز کا لاہور میں اجلاس‘ تاجر سرکاری محکموں کے خلاف پھٹ پڑے

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پنجاب کے دس چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب حکومت کے اعلی افسروں کے اجلاس میں تاجر سرکاری محکموں کے خلاف پھٹ پڑے۔ تاجروں نے شیخوپورہ کے کارو باری افراد سال کا 50کروڑ روپے کا تاوان ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ، سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر، نائب صدر سعیدہ نذر، فیصل آباد ،سیالکوٹ ، راولپنڈی کے جاوید اختر بھٹی، جہلم ،جھنگ ، ساہیوال، ملتان ، رحیم یار خان چیمبرز کے عہدیداروں ‘ صدر شیخوپورہ چیمبر امجد نذیر بٹ، صدر ویمن چیمبر کوکب پروین، نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی، سیکریٹری انڈسٹریز ، سیکرٹری لاء، سیکریٹری لیبر ،ایڈیشنل سیکریٹری ہوم اور ڈی جی انوائرمنٹ مقصود احمد موجود تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ایم این اے پرویز ملک، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون محمد علی میاں، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین مفتاح اسمعیل اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا جو صنعت و تجارت کو سہولیات دینے کے لیے نئے قوانین کو حتمی شکل دے گا۔