تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے بھر پور استفادہ کرے: جبریل قمر بٹ
لاہور(پ ر)پاکستان میں آبادی کے تناسب سے ٹیکس گزاروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ 18کروڑ میں سے صرف چھ لاکھ افراد گوشوارے جمع کراتے ہیں، حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن پر0.6 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جس کی وجہ سے کاروبار میں جمود طاری ہو گیا اور تاجر برادری ہڑتال پر چلی گئی، اب حکومت ن رضا کارانہ ٹیکس سکیم متعارف کروائی ہے تاجر برادری اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لاہور تاجر ونگ کے چیف کوآرڈنیٹر اور لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری جبریل قمر بٹ نے کیا۔